درج فہرست ذاتوں کے قومی کمیشن کے صدر پی ایل پنیا نے کہا کہ کمیشن اس بات پر نظر رکھے گا کہ حیدرآباد یونیورسٹی کے دلت اسکالر روہت ویمولا کی خودکشی کے معاملے میں جاری تحقیقات وقت پر مکمل ہو اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی ہو۔
مسٹر پنیا نے یواین آئی کو بتایا کہ ظلم و زیادتی کی روک تھام سے متعلق
ایکٹ کے تحت وائس چانسلر اور مرکزی وزیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ہم اس معاملے کی نگرانی کریں گے تاکہ 30 دن کے اندر اس کی جانچ پوری ہو۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن نے چار دیگر دلت طالب علموں کو معطل کئے جانے کے فیصلے کو واپس لینے اور متوفی کے خاندان کے کسی ایک رکن کو یونیورسٹی میں ملازمت دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے